مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مسجد الاقصی میں غاصب اسرائیلی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی طرف سے مسجد الاقصی کی حفاظت کی بدولت اسرائيل کی غاصب حکومت کا خاتمہ ہوجائےگا۔ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ مسجد الاقصی میں رونما ہونے والے واقعات اس بات کا مظہر ہیں کہ غاصب صہیون حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان معرکہ بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنے دینی اور مذہبی تشخص کی حفاظت کے لئے اپنے تمام دفاعی وسائل سے استفادہ کریں گے۔ اسمایل ہنیہ نے کہا کہ مسجد الاقصی میں اعتکاف اور نماز ادا کرنے والے بہادر اور دلیر فلسطینیوں کو میں سلام پیش کرتا ہوں جو مسجد لاقصی کے اسلامی تشخص کے لئے اپنی جد و جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مسجد الاقصی میں غاصب اسرائیلی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی طرف سے مسجد الاقصی کی حفاظت کی بدولت اسرائيل کی غاصب حکومت کا خاتمہ ہوجائےگا۔
News ID 1910745
آپ کا تبصرہ